وائس چانسلر جی سی یو کا پہلا تحقیقی مقالہ یورپی جریدے میں شائع

وائس چانسلر جی سی یو کا پہلا تحقیقی مقالہ یورپی جریدے میں شائع

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے استاد کے طور پر پہلا تحقیقی مقالہ نامور یورپی جریدے میں شائع۔معذور افراد کی فلاح بہبود اور اخراجات کے موضوع پر پروفیسر اصغر زیدی اور پروفیسر زیچری اے مورس کے اس تحقیقی مقالے کو جنرل آف یورپین سوشل پالیسی نے شائع کیا ہے۔جی سی یو کے ڈینز اورسینئر فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر کے اس تحقیقی مقالے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر اصغر زیدی کی تحقیق سے یونیورسٹی کے سوشل سائنسز کی رینکنگ میں بہتری آئے گی اوردیگر فیکلٹی ممبران کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی۔تاکہ وہ عالمی جرائد میں اپنے تحقیقی مقالے شائع کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4