تحریک انصافکے پاس ملک چلانے کی صلاحیت نہیں،عزیز الرحمن چن
لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ایک سالہ کارکردگی سے ثابت ہو گیا ہے تحریک انصاف کے پاس کاروبار مملکت چلانے کی صلاحیت نہیں قرض نہ لینے کا دعویٰ کرنے والوں نے 11 ہزار ارب قرض لے کر ملک کو مزید قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے استعمال کی اشیاء آلو، پیاز، ٹماٹر، دالیں، روٹی، مہنگی عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے نوکریاں دینے کی بجائے مزید 25 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے گیس، بجلی، ادویات میں دو سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے وزراء سیاسی بیان بازی کے سوا کچھ نہیں کر رہے ملک پر ایک مافیا کی حکومت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام نظر آتی ہے۔
عزیز الرحمن چن