حکومت کو (ن) لیگ سے مسائل کے پہاڑ ورثے میں ملے،میاں جاوید

  حکومت کو (ن) لیگ سے مسائل کے پہاڑ ورثے میں ملے،میاں جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن پنجاب کے صدر میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)سے مسائل کے پہاڑ ورثے میں ملے،پاکستان کو کبھی بھی ایسے اقتصادی بحران کا سامنا نہیں ہوا جو سابقہ حکومت نے 2018میں چھوڑا تھا،گزشتہ 13برسوں میں پہلی سہ ماہی کا کم ترین خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری کا سلسلہ بحال ہوا ہے،19اگست کے بعد سٹاک مارکیٹ میں 11ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا،پاکستان کاروبار کرنے میں سہولت کی درجہ بندی میں 28 ویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن)کو علم ہو گیا کہ عوام اسے مسترد کر دیں گے تو معیشت کے خلاف سازش کی گئی، ہم نے چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے اور معیشت درست سمت میں گامزن ہے جس کی بتدریج رفتار بڑھنے سے حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔