وزیر اعظم میں بحرانوں کا مقابلہ کرنیکی صلاحیت قابل رشک ہے،فیصل مرزا

  وزیر اعظم میں بحرانوں کا مقابلہ کرنیکی صلاحیت قابل رشک ہے،فیصل مرزا

  



لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے ممتازرہنماء چوہدری فیصل مرا نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان میں بحرانوں اورسیاسی طوفانوں کامقابلہ کرنے کی صلاحیت قابل رشک ہے۔وہ اپوزیشن کے دباؤمیں نہیں آتے،ان کاطرزسیاست ریاست کیلئے ٹھنڈا ہواکاجھونکا ہے۔پنجاب میں حالیہ انتظامی تبدیلیاں بہتری کیلئے ہیں،کوئی نااہل اورکام چورکپتان کی ٹیم میں نہیں رہ سکتا۔ وزیراعظم عمران خان کاویژن اور قومی ایجنڈا نوید انقلاب ہے، اپوزیشن کا منفی پروپیگنڈا عوام نے مستردکردیا۔ مٹھی بھر لوگ چاردہائیوں تک قومی وسائل میں نقب لگاتے رہے، ان کی بداعمالی،بدعنوانی اوربدانتظامی نے ملک کو مقروض جبکہ معیشت کو مفلوج کردیا،اس نازک صورتحال میں باامرمجبوری چند سخت فیصلے کرناپڑے تاہم چندماہ بعد ہرسطح پرخوشحالی کادوردورہ ہوگا۔ وہ نادرآباد میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔چوہدری فیصل سمرا نے مزید کہا کہ ماضی کے چور حکمرانوں نے ہماری حکومت کوخالی خزانہ اور قرض کابوجھ ورثہ میں دیا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت پردوست ملک بھرپوراعتماد کااظہارکرتے ہوئے پاکستان کی بھرپورمددکررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4