اقوام متحدہ کے تعاون سے سندھ بھر کی جیلوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا سلسلہ شروع

اقوام متحدہ کے تعاون سے سندھ بھر کی جیلوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) اقوام متحدہ کے تعاون سے سندھ بھر کی جیلوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، صوبے کی 24 جیلوں میں قید تقریبا 20ہزار قیدیوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی جیلوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا سلسلہ اقوام متحدہ کے تعاون سے شروع کردیا گیا ہے، اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشن آف آن ڈرگ اینڈ کرائم کے افسران جیلوں کے افسران و اہلکاروں کو ٹریننگ فراہم کررہے ہیں، سندھ بھر کی24جیلوں میں قید تقریبا 20ہزار قیدیوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے خصوصی سوفٹ ویئر تیار کیا ہے جو کہ جیل افسران کے حوالے کردیا گیا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق ڈیٹا میں قیدی کا جرم، اس کی جیل آمد، پرسنل پروفائل، عدالتوں میں پیشی اور کیس ہسٹری سمیت دیگر کوائف شامل ہوں گے، جیل میں قیدی سے ملنے کے لیے آنے والے افراد کا ڈیٹا بھی کمپیوٹرائزڈ رکھا جائے گا۔آئی جی جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ قیدیوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کے ساتھ ساتھ جیلوں میں ایسی اسکرین بھی لگائی جارہی ہیں جس سے ہر سزا یافتہ قیدی اپنی سزا سے متعلق تمام تر معلومات خود حاصل کرسکے گا۔
ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ