دعا کے اغوا کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، ڈی آئی جی ساوتھ

دعا کے اغوا کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، ڈی آئی جی ساوتھ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کریم کھرل نے کہا ہے کہ دعا منگی کے اغوا کی تحقیقات پولیس ٹیم کر رہی ہے اور اغوا کے شواہدکی روشنی میں تحقیقات میں پیش رفت بھی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے مبینہ طور پر اغوا کی گئی لڑکی کے معاملے میں پولیس کی تفتیشی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دعا منگی کے ساتھ موجود نوجوان حارث کو لگنے والی نائن ایم ایم گولی کا خول تلاش کر لیا گیا ہے، امید ہے لڑکی دعا منگی کو جلد بازیاب کرالیں گے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ کہ بغیر تاوان کے دعامنگی کو بازیاب کرایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی لڑکے حارث کی مدعیت میں پولیس کارروائی کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر