سہیل انور سیال کی ہدایت پر بدعنوانی کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیربرائے اینٹی کرپشن،آبپاشی اور زکو و عشر سہیل انور سیال کی ہدایت پر بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کاروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے اس ضمن میں محکمہ اینٹی کرپشن کا ڈسٹرکٹ ہائی ویز ڈویژن میرپورخاص کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میرپورخاص زون کہ انسپیکٹر خدابخش تھیبو سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میرپورخاص نے شاہنواز نظامانی سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ میرپورخاص کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہای ویز ڈویژن میرپورخاص کے دفتر میں چھاپہ مار کارروائی کی۔عامر لطیف زرداری کی شکایت پر مذکورہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔شکایت میں موقف اختیار کیا گیا کہ اشوک کمار ایکسس سی این اور کاشف ٹینڈر کلرک نے رشوت لینے کے بعد بنا کسی ضابطے کی منظوری اور مطلوبہ کاروائی کے بغیر من پسند ٹھیکیداروں کو تعمیراتی کام کے احکامات جاری کر دیئے۔شکایت میں مزید یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹھیکیدار غیرمیعاری و ناقص مٹیریل استعمال کر رہے تھے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے عملے نے باریک بینی سے چھان بین کی اور ریکارڈ اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔