بین الاقوامی ریسرچ کانفرنس کیلئے 5ماہرین مقالے پیش کرینگے

بین الاقوامی ریسرچ کانفرنس کیلئے 5ماہرین مقالے پیش کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (پ ر)دسمبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی ریسرچ کانفرنس  میں  تحقیقی مقالے پیش کرنے کیلیے  ملکی اور مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی نژاد   پانچ ماہرین نے تصدیق کردی ہے،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی المنائی  پاکستان چیپٹر کے سربراہ   پروفیسر سید مکرم علی کیمطابق کانفرنس کے آخری روز دنیابھر سے آنے والے کانفرنس کے شرکا کے لیے گالاڈنر کا بھی اہتمام کیاگیاہے پروفیسر  مکرم علی نے مزید بتایا کہ کانفرنس میں اسلام آباد  سے ڈاکٹر بابر سعید خان،        دی آرٹ   اینڈ سائنس آف کن ٹیمپریری  ریسرچ کے عنوان سے  اپنا تحقیقی مقالہ پیش کریں گے دوہا قطر میں مقیم ڈاکٹرسید محمد علی،کیس رپورٹ رائٹنگ، آغاخان اسپتال کی ڈاکٹر ثمینہ اسماعیل،ریسرچ آرٹیکل  کی تشخیص اور ریاض سعودی عرب سے آنے والی  پروفیسر شازیہ مقصود،مایوسی کے مطالعے  جبکہ امریکی ریاست  پنسلوانیا سے پروفیسر عمرانہ پاشا،رینڈومائزڈ کنٹرولڈ ٹرائیلز  کے حوالے سے عبوری مطالعہ  کے عنوان سے مقالہ پیش کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ  بائیس تا چوبیس دسمبر   کراچی  میں  منعقد ہونے والی کانفرنس کا اہتمام سندھ میڈیکل کالج کے سابق طلبا کی تنظیم جے ایس ایم یو المنائی کے پاکستانی چیپٹر  نے امریکا چیپٹر کے اشتراک سے  کیا ہے جس میں دنیا بھر سے پاکستانی ماہرین مختلف بیماریوں اور ان کے علاج کے حوالے سے اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے،پروفیسر مکرم علی نے بتایا کہ امریکا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں ہونے والی ریسرچ  اس کانفرنس کے ذریعے پاکستانی ڈاکٹرز کو منتقل کی جائے گی، جبکہ امریکا میں قائم المنائی پاکستان کے میڈیکل اسٹوڈینٹس کو اعلی تعلیم و تحقیق کے لیے امریکا اور دیگر ممالک میں جانے کے لیے معاونت کرے گی، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں طبی خدمات انجام دینے والے سندھ میڈیکل کالج کے سابق طلبا اس کانفرنس کے ذریعے اپنے تجربات اور یادوں کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کریں گے انہوں نے بتایا کہ ابھی مزید تحقیقی مقالوں کی آمد  جلد متوقع ہے موصول ہوتے ہی ان کے بارے میں بتایا جائے گا۔