محکمہ ایکسائزکی کارروائی،منشیات فروش گرفتار، دو کلو گرام چرس برآمد

  محکمہ ایکسائزکی کارروائی،منشیات فروش گرفتار، دو کلو گرام چرس برآمد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز پولیس کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے عبداللہ گرلز کالج ناظم آباد کے قریب  ایکسائز انسپکٹر شیراز گل تھیبو  کی سربراہی میں ایک ملزم فیصل کو  گرفتار کرکے  اس کے قبضے سے دو کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔۔  کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور   مکیش کمار چالہ نے  مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگر افسران اور عملے کے اراکین اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے رہیں تو امید ہے کہ صوبے سے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ ختم ہو جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر