ڈاؤلینس اور میزان بینک کے درمیان کیش مینجمنٹ کا معاہدہ 

  ڈاؤلینس اور میزان بینک کے درمیان کیش مینجمنٹ کا معاہدہ 

  



کراچی(پ ر) ہوم اپلائنسز کی مارکیٹ میں ڈاؤلینس ٹیکنالوجی لیڈر ہے۔ ترکی میں یہ گھریلو الیکٹرونکس آلات کی تیسری سب سے بڑی انٹرپرائز، آرشلک کا کل ملکیتی ادارہ ہے جو سیلز کے اعتبار سے یورپ میں سب سے بڑا برانڈ بھی ہے۔ڈاؤلینس نے حال ہی میں میزان بینک کے ساتھ ایک شراکت قائم کی ہے جس کا مقصد ڈاؤلینس کی سیلز ٹرانزیکشنز کو محفوظ بنانے کے لیے کیش مینجمنٹ کا جدید سولوشن فراہم کرنا ہے۔ا س مقصد کے لیے میزان بینک کسٹمر کی ضرورت کے مطابق، اینڈ-ٹو-اینڈ کلیکشن سولوشن استعمال کرے گا تاکہ ڈاؤلینس کے وسیع ڈیلر نیٹ ورک کو سہولت فراہم کی جا سکے۔معاہدے پر دستخط کرنے کی باضابطہ تقریب ڈاؤلینس کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمر احسن خان اور چیف فنانشل آفیسر، فرحان اکرم نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ میزان بینک کی جانب سے سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اینڈ گروپ ہیڈ آف کارپوریٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ، محمد عبداللہ احمداور ایگزیکٹو وائس پرزیڈنٹ اینڈ جنرل منیجر آف ساؤتھ کارپوریٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ، امان اللہ شیخ کے علاوہ ایگزیکٹو وائس پرزیڈنٹ اینڈ ہیڈ آف ٹرانزیکشن بینکنگ کارپوریٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ، محمد ثاقب اشرف نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر ڈاؤلینس کے چیف فنانشل آفیسر، فرحان اکرم کہا،”ہمارے لیے میزان بینک کے ساتھ تعاون خوشی کی بات ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا اسلامی بینک ہے جوہمارے سیلز نیٹ ورک اور فنانشل آپریشنز کے لیے کیش منیجمنٹ سولوشن فراہم کرے گا۔ میزان بینک کے کیش مینجمنٹ سولوشن سے ہماری ڈیلر کلیکشن ٹرانزیکشنز میں غیر معمولی سہولت ہو گی۔ یہ اقدام ہماری اُن کوششوں کا حصہ ہے جوہم جدت کے لیے کرتے ہیں اور اُسی کے ساتھ اپنی انٹرپرائز کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ز استعمال پر توجہ دیتے ہیں۔“

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر