کراچی،پی ایس اوکا ایکسی لینس ایوارڈ 2019 کا انعقاد

کراچی،پی ایس اوکا ایکسی لینس ایوارڈ 2019 کا انعقاد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او نے ایکسیلنس ایوارڈ 2019 کی ایک متاثر کن تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد کمپنی کی ترقی اور استحکام میں کاروباری شراکت داروں کے کردار اور کارگردگی کو سراہنا تھا۔ پی ایس او کا مارکیٹ شئیرجنوری 2019 سے مستحکم ہونا شروع ہوگیا جو کمپنی کی انتظامیہ اور کاروباری شراکت داروں کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔۔ حال ہی میں پی ایس او کی جانب سے ایک جدید ترین اور اپنی نوعیت کا پہلا بی ٹو سی ڈیجی کیش فیول کارڈ متعارف کرایا گیا جو ایک مختصر عرصہ میں 60,000 صارفین کو جاری کیا جاچکا ہے۔ کاروباری شراکت دار جنہوں نے کمپنی کی کارگردی میں ایم کردار ادا کیام انھیں تعریفی اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں پی ایس او کے ایم ڈٰی اور سی ای او جہانگیر علی شاہ، ڈی ایم ڈی اور سی ایف او یعقوب ستار، سینئر جنرل مینجر شہریار عمر اور کمپنی کے دیگر اعلی عہدیداران شریک ہوئے۔ پی ایس او بورڈ آف مینجمنٹ کے چیرمین ظفر السلام عثمانی نے بھی تقریب میں رونق بخشی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس او بورڈ آف مینجمنٹ کے چیرمین ظفر السلام عثمانی کا کہنا تھا کہ:''ملک بھر میں پی ایس او کی معیاری مصنوعات اور سہولیات موثرانداز میں فراہم کرنے پرہم اپنے شراکت داروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔یہ ایک حقیقت ہے کہ کوئی بھی تجارتی ادارہ اپنے کاروباری شراکت داروں کے بھرپور تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ''پی ایس او بورڈ کی جانب سے ہم کمپنی مینجمنٹ کو اس نوعیت کے پروگرام کے لئے مسلسل معاونت فراہم کرتے رہیں گے تاکہ مستقبل میں آنے والے چیلنجز، ترقی کے مواقعوں اور صارفین کے لیے ہماری خدمات میں بہتری پرہمارے شراکت داروں کی رائے لی جا سکے۔ ''اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس او کے ایم ڈی اور سی ای او جہانگیر علی شاہ نے کہا کہ:''میں دلی مسرت کے ساتھ اپنے تمام ڈیلرز اور کاروباری شراکت داروں کوسراہتا ہوں اور کاروبار کی مختلف شعبوں میں جیتنے والوں اور رنر اپ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔۔پی ایس او اسٹیک ہولڈرز اور شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعلق کی بنیاد پر مسلسل ترقی پر یقین رکھتا ہے۔ ہمارے ڈیلرز کاروبار کا اہم حصہ ہیں کو کمپنی کی حکمت عملی کو عملی جامہ پہناتے ہیں '' ''حال ہی میں پی ایس او کی سیلز کے مختلف شعبوں میں ہونے والا اضافہ کاروباری شراکت داروں کی کاوشوں کے بغیر ناممکن تھا۔ ہم اسی جذبے کے ساتھ اپنے کام کو جاری رکھنے کے لئے کوشاں ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے آپ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔''پی ایس او ڈیلرز کی نمائندگی کرتے ہوئے چودھری مختار کا کہنا تھا کہ: ''تمام ڈیلرز کمیونٹی کی جانب سے پی ایس او مینجمنٹ اور بورڈ آف مینجمنٹ کا اس تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس کہ تحت اعلی کارگردگی پر کاروباری شراکت داروں کو سراہا گیا جس سے نہ صرف ہماری حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ کمپنی کی ترقی کے لئے شانہ بشانہ کام کرنے کا بھرپور جذبہ بھی پیدا ہوا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر