مرتضیٰ وہاب پیپلزپارٹی کے سی ڈی پلیئر ہیں، جمال صدیقی

مرتضیٰ وہاب پیپلزپارٹی کے سی ڈی پلیئر ہیں، جمال صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں کہا کہ مرتضیٰ وہاب کو اگر سب سیاسی مخالفین غلط نظر آتے ہیں تو 12 سالوں میں ان کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی گئی عوامی مسائل اور صوبائی حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے مرتضیٰ وہاب جیسے لوگوں کو آگے کردیتی ہے مرتضیٰ وہاب کے پاس بتانے کے لیے کچھ نہیں وہ سندھ حکومت کے سی ڈی پلیئر ہیں ان کا بٹن دبا دیا جاتا ہے اور وہ بولنا شروع ہوجاتے ہیں مرتضیٰ وہاب کا جے آئی ٹی پر دکھ ہم سمجھ سکتے ہیں طلباء یونین کے نام پر ملک میں تشدد یونین کی حمایت نہیں کرسکتے طلباء یونین کی مثبت سرگرمیوں کے لیے بہتر قانونسازی کی ضرورت ہے سندھ اسمبلی کو اپنی ضروریات کا غلام بنادیا گیا ہے مطلب کے لیے اجلاس بلاکر عوام کے کروڑوں روپے ضایع کیے جارہے ہیں