کراچی،صفورا گوٹھ میں نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

    کراچی،صفورا گوٹھ میں نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ کے قریب نوجوان کوقتل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے صفورا گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 32سالہ نادر مگسی ولد لطف خان مگسی شدید زخمی ہوگیا جس کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، ایس ایچ او آغا معشوق نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مگسی اور بلیدی برادری کے درمیانی پرانی دشمنی چل رہی تھی بلیدی قوم سے تعلق رکھنے والے افراد نے نادر مگسی کو ذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے قتل کیا ہے تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر