معذوروں کے عالمی دن پرآغوش ٹرسٹ کا سیمینار

معذوروں کے عالمی دن پرآغوش ٹرسٹ کا سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)معذوروں کا عالمی دن کی مناسبت سے آغوش ٹرسٹ نے سیمینار اور ٹیلنٹ ایوارڈ کا انعقاد کیا۔پوری دینا میں معذروں کا عالمی دن منا جاتا ہے۔ اس کی مناسبت سے آغوش ٹرسٹ نے مقامی ہوٹل میں معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے آغوش کے چھوتھی ٹیلنٹ کے حوالے سے آغوش ایوارڈ کا انعقاد کیا۔جس میں پاکستان بھر سے معذور لیکن باوقار زندگی گزارے والوں کو آغوش ٹیلنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تاکہ معاشرے میں اور مثبت رول ادا کرسکیں۔ اس تقریب سے اہم وخاص بات یہ تھی فیصل آباد سے ارسلان تشریف لانے جو کہ دونوں ہاتھوں کے بغیر باوقار زندگی گزار رہے ہیں اور خاص کر فیصل آباد سے نوازا گیا۔ آغوش ٹرسٹ کی صدر شگفتہ صباء نے اس موقع پر کہا کہ آج کے دن بہت ہی خوبصورت ہے کیونکہ پوری دینا کی طرح آج کراچی میں بھی ہم آج یہ دن منارہے ہیں۔ پاکستان میں ہر سال آغوش ٹرسٹ اس دن کو بھرپور طریقے سے مناتا ہے۔ تاکہ ان نگینوں کو جو پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کررہے ہیں ان کو ایوارڈ سے نوازا جائے۔ ہم جہاں آغوش ہوم میں بے سہارا ماوں،بیٹیوں رکھتے ہیں۔ جو دماغی طور پرکمزور ہیں۔ میں ان تمام مخیر حضرات کے بہت مشکور ہوں جو کچھ نہ کچھ وقت نکال کر آغوش ہوم میں تشریف لاتے ہیں اور جس حد تک ان سے ہو سکتا ہے وہ مدد کرتے ہیں۔اس تقریب میں ملک کی نام ور شخصیات نے شرکت کی جن میں چیف گیسٹ سردار یا سین ملک اور گیسٹ آف آنر افتخار شلوانی کمشنر کراچی پولانی گروپ کے چیئرمین محمد یحییٰ پولانی گروپ۔حاجی مسعود پارکھ چیئرمین میمن خدمت فورم۔ حنیف موٹلانی پریز یڈنٹ اے آئی ایس ایم اے ذیشان الطاف،عتیق میر، شکیل بیگ، اعجاز حیدر،ڈاکٹر زاہد حسن،اختر یونس عرفہ، کامران چاندنا اور دیگر شامل تھے۔