اسکول آف فائنانس اینڈآئی ٹی میں کورس کا آغاز

اسکول آف فائنانس اینڈآئی ٹی میں کورس کا آغاز

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں قائم اسکول آف فائنانس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں گریڈ 18اور19 کے 20ایس پیز و ایس ایس پیز کو باقاعدہ ڈی ڈی او ٹریننگ کے ایک ہفتے دورانیئے پر مشتمل کورس کے لیئے نامزد کرتے ہوئے تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی رہنما ہدایات پر قائم کیئے جانیوالے مذکورہ اسکول کا افتتاح گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا اورامروز مورخہ02 دسمبر سے اسکے پہلے تربیتی سیشن کا ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ ناصر آفتاب نے آغاز کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر