خوشحالی بینک کا آسان فنانسنگ اسکیم کا آغاز

خوشحالی بینک کا آسان فنانسنگ اسکیم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) پاکستان کے سب سے بڑے مائیکرو فنانس بینک، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک (کے ایم بی ایل)، نے کے پی کے ’پشاور‘میں جنگلات کی منصوبہ بندی، ترقی، نگرانی اور تحفظ کے لئے”محکمہ جنگلات ومانیٹرنگ سرکل“ سے”سرسبز کاروبار پروگرام “ کے تحت شراکت داری قائم کی ہے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک،فاریسٹری پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سرکل کے ملازمین کوطے شدہ معاہدے کے مطابق آسان فنانسنگ اسکیم فراہم کرے گا جواپنی روز مرہ کی سرکاری مصروفیات میں سے جنگلات کی منصوبہ بندی اور مانیٹرنگ کی ذمہ دار ی ادا کر یں گے۔ فاریسٹری پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سرکل،کے پی کے میں جنگلات کے موثر منصوبوں کے لئے نگرانی کی خدمات اور پالیسی فراہم کرتا ہے۔اس پروگرام کے تحت فاریسٹری پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سرکل پشاور کے ملازمین کو فنانسنگ اسکیم کے ذریعے موٹرسائیکل فراہم کی جائیں گی۔ مزید یہ کہ سرسبز کاروبار پروگرام کے تحت، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک فاریسٹری پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سرکل پشاورکے ملازمین کو مفت انشورنس کوریج بھی پیش کرے گا۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر غالب نشتر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”، خوشحالی بینک اس سچائی کے لحاظ سے مالی شمولیت کی سمت میں کام کرکے کمیونٹی کو واپس دینے کے خواہاں ہے۔ فاریسٹری پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سرکل کے ساتھ اس نئی شراکت داری کے ذریعے ہم ایک مثبت اثر پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوش ہیں۔“