ڈیفنس میں اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتیں افسوسناک ہیں، شہزاد قریشی

    ڈیفنس میں اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتیں افسوسناک ہیں، شہزاد قریشی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی راجہ اظہر، شہزاد قریشی کی ڈفینس کے علاقے سے مبینہ اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی کے ورثاء سے ملاقات ملاقات میں واقع کے حوالے سے تفصیلات معلوم کی اور ورثاء کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی رہنماؤں نے درخشاں تھانے پہنچ کر پولیس حکام سے ملاقاتیں کی اور اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا درخشاں تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا کہ میرے حلقے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے اغوا کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ انتہائی تشویشناک ہے ایک ماہ میں یہ تیسرا واقعہ ہے درخشاں تھانے کی پولیس باخوبی اپنا کام سرانجام دے رہی ہے پولیس انویسٹیگیشن سے مطمئن ہیں ہم پولیس کی ہر ممکن مدد کے لیے ان کے ساتھ ہیں شہر میں اسٹریک کرائم میں اضافہ افسوسناک ہے بچی کو بازیاب کرانے کے لیے پولیس مزید اقدام اٹھائے اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ افسوسناک واقعہ ہے سیاست سے ہٹ کر متاثرہ خاندان کی مدد کررہے ہیں 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر