آئی جی سندھ کا معین خان اکیڈمی میں ہونیوالے آٹو شو کا دورہ 

  آئی جی سندھ کا معین خان اکیڈمی میں ہونیوالے آٹو شو کا دورہ 

  



کراچی(کرائم رپورٹر)ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب معین خان اکیڈمی میں ہونیوالے آٹو شو کا آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر وہ ایس ایس یو ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے اسٹالز پر بھی گئے جہاں انہوں نے شہریوں کو لرننگ لائسنس کے اجراء کے مجموعی امور کاجائزہ لیا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ قوانین کی پاسداری اور قواعدوضوابط پر عمل درآمد پرامن اوراچھے معاشرے کی ضمانت ہے پولیس قانون کے نفاذ اور عمل داری کے لیئے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے۔انہوں نے معین خان اکیڈمی جھل مگسی آٹو شو کے دورے کے موقع پر مزید کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں اورڈرائیونگ احتیاط سے کریں اور دوران ڈرائیونگ ہائی اسپیڈ،اوورٹیکنگ سمیت ٹریفک کی دیگر خلاف ورزیوں سے گریز کریں اور اپنی ودوسروں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر