گلیمر سے سجا‘آئی پا کا طوفان اوسلو پر چھانے کیلئے تیار 

  گلیمر سے سجا‘آئی پا کا طوفان اوسلو پر چھانے کیلئے تیار 

  



کراچی (پ ر)بین الاقوامی سطح پر ہونے والا سب سے بڑا آزاد‘ستاروں سے بھرپور‘پاکستانی ایونٹ آئی پا)انٹرنیشنل پاکستان پریسٹج ایوارڈز(برطانیہ میں دو مرتبہ اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اس سال اوسلو ناروے میں بھرپور طریقے سے چھانے کیلئے تیار ہے۔ ایوارڈز کی تقریب 7دسمبر کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو‘ کے ایکس میٹنگ پوائنٹ میں منعقد کی جارہی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس ایونٹ میں بھی پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہوکر اس عظیم پاکستانی ایونٹ کی کامیابی کا سبب بنے گی۔سال2017ء میں پہلی بار آئی پا)انٹرنیشنل پاکستان پریسٹج ایوارڈز(ایوارڈز منعقد ہوئے جس میں پاکستان کے70سال پورے ہونے کا جشن منایا گیا تھا‘ اس کے بعد جو سفر شروع ہوا تو پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ماضی میں ہمارے میڈیا اور شوبز انڈسٹری نے بڑی تعداد میں ایوارڈز کی حمایت کی‘ اس سال بھی یہ توقع کی جارہی ہے کہ پاکستانی سنیما‘ ٹیلی ویژن‘ فیشن اور موسیقی کی بہت سی مشہور شخصیات پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔رواں سال آئی پا)انٹرنیشنل پاکستان پریسٹج ایوارڈز(ایوارڈ کی تقریب کے ریڈ کارپٹ پر مشہور شخصیات ہمایوں سعید‘ ہانیہ عامر‘ سوہائی علی ابڑو‘ عائشہ عمر‘ صدف کنول‘ مانی‘ حرا مانی‘ منشا ء پاشا‘ وہاب شاہ‘ عدنان صدیقی‘آئما بیگ‘ نومی انصاری‘ نیلم منیر‘ شہریار منور صدیقی اور کبری خان سمیت دیگر کی آمد متوقع ہے۔یہ گلیمرس تقریب ویژن ایونٹس انٹرنیشنل اور لالی ووڈ انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام منعقد کی جارہی ہے۔ اسے بیسکونی چاکولاٹو کے ذریعہ پیش کیا جائے گا جب کہ  جو بائیو آملہ کے ذریعہ چلا یاجائے گا اور اولیویا کے ذریعہ ناظرین کے سامنے لایا جائے گا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی آئی پا)انٹرنیشنل پاکستان پریسٹج ایوارڈز(ایوارڈز کی پبلک ریلیشنگ کی ذمہ داری اسٹارلنکس پی آر اینڈ ایونٹس سرانجام دے رہی ہے جب کہ آفیشل میڈیا پارٹنر ہم ٹی وی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر