لوگ کے پی ٹی کی زمین کرائے  پر لے کر امیر ہو گئے ہیں، علی زیدی

لوگ کے پی ٹی کی زمین کرائے  پر لے کر امیر ہو گئے ہیں، علی زیدی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ لوگ کے پی ٹی کی زمین کرائے پر لے کر امیر ہوگئے ہیں، اس لئے کے پی ٹی الاٹمنٹ بند کردی ہے 70سال سے اس ملک میں بگاڑ پیدا ہوا ہے جسے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔پیر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں انڈین اوشن ٹونا کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پاکستان میں 10 سال سے فشریز منسٹری نے کوئی کام نہیں کیا پالیسیز بنائی جارہی ہیں جس میں عمل درآمد میں کچھ مشکلات ہیں۔ ستر سال کا بگاڑ ہے اسے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔پاکستان ایران فیری سروس کے حوالے سے علی زیدی نے کہا کہ ایسی سوالات نہ پوچھیں جس سے میری وزارت خطرے میں پڑ جائے۔ ایران کیلئے فیری سروس کیلئے انویسٹرز تیار ہیں مگراین او سی نہیں مل رہی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ مبارک ولیج کے معاملے پر تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ ایک جہاز ضائع شدہ تیل لیکر آرہا تھا شاید اس نے سمندر میں تیل گرایا تھا

مزید : صفحہ اول