ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، وکلا کا آج آئی جی آفس اور سول سیکرٹریٹ بند کرنیکا اعلان 

    ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، وکلا کا آج آئی جی آفس اور سول سیکرٹریٹ بند ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وکلاء اور ینگ ڈاکٹرز میں لڑائی کا معاملہ طول پکڑ گیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے ایک ہفتے بعد ہڑتال ختم کردی۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ کی او پی ڈی کھلی رہی دل کے مریضوں کا علاج معالجہ بھی معمول کے مطابق جاری رہا۔ وائے ڈی اے کی جانب سے روزانہ ایک گھنٹہ احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔دوسری جانب وکلا نے آئی جی آفس اور سول سیکرٹریٹ کو کل بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔ صدر لاہوربار عاصم چیمہ نے احاطہ ہائیکورٹ میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائے ڈی اے والے ہمارے ملزم ہیں، ہم نے بدلہ لینا ہے، ڈاکٹرز کی گرفتاری تک تالہ بندی جاری رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ دار ڈ اکٹروں کو کل تک گرفتار نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے۔دوسری طرف وکلاء کے صدر عاصم چیمہ کی طرف سے سیکرٹری صحت کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی سی میں وکلاء پر تشدد کرنے والے ڈاکٹروں اور ان کے ساتھی عملہ کو فلفور ملازمتوں سے معطل کیا جائے ورنہ وکلاء احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

وکلاء اور ینگ ڈاکٹرز

مزید : صفحہ اول