ایران کا سفری سہولیات کیلئے اقدام،پاکستانیوں کو ای ویزا کا اجراء 

 ایران کا سفری سہولیات کیلئے اقدام،پاکستانیوں کو ای ویزا کا اجراء 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)ایران نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویزا سسٹم شروع کر دیا، اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے سمیت پاکستان کے 4 صوبوں میں ایرانی قونصل خانوں سے پاکستانی شہریوں کو ای ویز اجاری کیا جائیگا۔ایرانی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویز ا جاری کرنے کا مقصد ایران کے مختلف شہروں میں سفری سہولیات میں اضافہ کرنے سمیت سیاحتی صنعت بالخصوص تجارتی سرگرمیوں اور کاروباری شعبے میں سرگرم کارکنوں کیلئے سفری سہولیات میں مزید آسانی اور تیزی لانا ہے۔رواں سال پاکستان کے 4 شہروں لاہور، کوئٹہ، کراچی اور پشاور میں قائم ایرانی قونصل خانوں نے اربعین زائرین کیلئے ویزا جاری کرنے کے عمل میں آسانی لانے کیلئے دن رات کام کیا۔
ای ویزا

مزید :

صفحہ اول -