شانگلہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 2ارب سے زائد رقم کی منظوری دیدی گئی: شوکت یوسفزئی 

شانگلہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 2ارب سے زائد رقم کی منظوری دیدی گئی: شوکت ...

  



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک/ سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت کے پشاور میں میگا پراجیکٹ بی آر ٹی میں کسی قسم کی سبسڈی نہیں دی جائے گی، بی آر ٹی کا کرایہ لوکل ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ حکومت نے واضح اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی شروع کرنے سے پہلے ہی یہ بات طے کر لی گئی تھی کہ عوام کو سبسڈی نہیں دی جائے گی، فی کلو میٹر پانچ روپے کے حساب سے کرایہ وصول کیا جائے گا۔گزشتہ دو سال سے بی آر ٹی کے مکمل ہونے اور وقت کے بچت کے ساتھ ساتھ سستا سفر کرنے کی آس لئے پشاور کے عوام نے سبسڈی نہ دیئے جانے پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرے اور عوام کو سبسڈی دی جائے۔پشاور میں جنرل بس سٹینڈ سے حیات آباد تک لوکل ٹرانسپورٹ کا کرایہ پچاس روپے ہے جبکہ اسی روٹ پر بی آر ٹی کا کرایہ 60 سے 65 روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔دریں اثناء صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے  اپنے دفتر میں حاجی محمد فرہاد کے ساتھ آئے ہوئے شانگلہ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات اور شانگلہ پی کے 23 کے ایم پی اے شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ شانگلہ کی تعمیر و ترقی کے لئے دو ارب سے زائد رقم کی منظوری دے دی گئی ہے  جبکہ کانا میں ڈگری کالج، لاڑھ میں بی ایچ یو اور بشام اسپتال کی اپ گریڈیشن کے لیے مختص کیے گیے کروڑوں روپے اس کے علاوہ ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس رقم سے ضلع شانگلہ میں سڑکوں کا جال بچھایا جائے گااور گھر گھر  پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، بارشوں سے متاثرہ زمینوں کے پشتے بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ جبکہ شانگلہ میں مزید 99 مساجد کو شمسی توانائی پر منتقل کیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ کوز کانا دونء روڈ، بشام قلعہ روڈ، شنگ چمبر روڈ، چچلو سانگڑء روڈ اور گانشال برج کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جائیکا (JICA) کے تحت بھی کروڑہ چکیسر روڈ، کروڑہ اجمیر روڈ اور مالم جبہ ٹو شانگلہ روڈ  تعمیر کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دند شنگ، ملک خیل، پیرآباد الپوری، لیلونء اور ڈیرہ میں سڑکوں اور پانی کی سکیموں پر کام جاری ہے شوکت یوسفزئی نے وزیراعلیٰ محمود خان کا شکریہ ادا کیا،جنہوں نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے ضلع شانگلہ کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی پیکیج دیا۔۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو مزید شفاف بنانے کے لیے ایک ہفتہ کے اندر ہر ویلج کونسل کی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں  بنائی جائیں گی جس میں پارٹی کے مخلص ورکروں کو شامل کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ جن علاقوں میں پہلے ٹینڈرز ہوچکے ہیں اور ان پر کام ابھی تک بلاوجہ شروع نہیں ہوا، ان ٹھیکداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ شوکت یوسفزئی نے تمام محکموں پر واضح کیا کہکرپشن اور غیر معیاری کام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ 

شوکت یوسفزئی

مزید : صفحہ اول