ضلع کچہری میں فریقین میں لڑائی، اینٹیں چلنے سے 4راہگیر شدید زخمی، مقدمہ درج

ضلع کچہری میں فریقین میں لڑائی، اینٹیں چلنے سے 4راہگیر شدید زخمی، مقدمہ درج

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)تھا نہ لو ئر ما ل کے علا قہ ضلع کچہری میں پیشی پر آئے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے سے 4افراد زخمی ہوگئے۔بتایاگیا ہے کہ ضلع کچہری میں امانت میں خیانت کے مقدمے میں پیشی پر آئے دو گروپ آپس میں گھتم گھتا ہوگئے۔ اس لڑائی میں دونوں گروپوں نے لاتوں کھونسوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ لڑائی کے نتیجے میں 4 افراد سر پر اینٹیں لگنے سے زخمی بھی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ جھگڑا کرنے والے افراد کو حراست میں لیکر تھانہ لوئر مال منتقل کردیا گیا ہے۔ملزموں کے خلاف تھانہ ساندہ میں دفعہ406کے تحت مقدمہ درج ہے جس کی پیشی کیلئے فریقین ضلع کچہری آئے کچہری آئے تھے۔پو لیس نے دونو ں ملز ما ن کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی۔

مزید : علاقائی