وحدت روڈ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر کے باہر فائرنگ،گارڈ شدید زخمی

  وحدت روڈ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر کے باہر فائرنگ،گارڈ شدید زخمی

  



لاہور (کر ائم رپو رٹر)مسلم ٹا ؤ ن کے علا قہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر کے باہر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سکیورٹی گارڈ زخمی۔تفصیلات کے مطابق وحد ت روڈ پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا۔ واقعہ وحدت روڈ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر کے قریب پیش آیا، دو موٹر سائیکل سواروں نے ڈیوٹی کے لیے دفتر جاتے ہوئے سکیورٹی گارڈ طاہر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ زخمی سکیورٹی گارڈ کوطبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فائرنگ کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔

مسلم ٹا? ن پو لیس کے مطا بق مختلف پہلوؤ ں پر تفتیش جا ری ہے اصل حقا ئق تفتیش کے بعد سا منے آ ئیں گئے۔

مزید : علاقائی