شہیدکانسٹیبل بشیر حسین کی 29 ویں برسی،خراج تحسین

    شہیدکانسٹیبل بشیر حسین کی 29 ویں برسی،خراج تحسین

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے شہیدکانسٹیبل بشیر حسین کی29 ویں برسی کے موقع پرشہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بشیر حسین کی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران دی جانے والی جان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہدائے پولیس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔رائے بابر سعید نے کہا کہ شہداء پولیس کے بچو ں کی تعلیم اورصحت سمیت دیگر سہولیات جیسے مزید بہتر اقدامات کئے جارہے ہیں۔یاد رہے شہیدکانسٹیبل بشیر حسین وقت شہادت تھانہ ٹبی سٹی میں تعینات تھے۔1989 ء میں ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے۔

مزید : علاقائی