ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

  ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی ہیڈ کورارٹر سید کرار حسین کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ لاہور میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل پریڈ میں ایس پی سول لائنز ڈویڑن دوست محمد، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فرحت عباس اور لائن آفیسر اختر حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن سکواڈ،ایلیٹ فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، لیڈیز پولیس، سی آئی اے، انویسٹی گیشن ونگ اور تھانہ جات کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ایس پی سول لائنز دوست محمد نے افسران وجوانوں کو آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکی جانب سے دیئے جانے والے پیغام کو پڑھ کر سنایا۔پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ ایس پی سول لائنزنے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا اورسلامی کے چبوترے پر سلامی لی۔

مزید : علاقائی