پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے گارڈ ز غیر مسلح، کیمرے نہ سکینر نصب

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے گارڈ ز غیر مسلح، کیمرے نہ سکینر نصب

  



لاہور (کر ائم رپو رٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ساڑھے چار ہزار سے زائد حساس سرکاری سکولوں کے سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد رپورٹ جاری کردی ہے۔ جس میں لرزہ خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے 129 حساس سرکاری سکولوں سمیت پنجاب بھر کے ہزاروں سرکاری سکولوں میں سکولوں کے باہر موجود سکیورٹی گارڈ بغیر اسلحہ کے تعینات ہیں۔ متعدد سکولوں کی چار دیواریاں نہیں بنائی گئیں۔ سکولوں کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے غیر فعال پائے گئے جبکہ بیشتر سکولوں میں واک تھرو گیٹ نصب ہی نہیں کئے گئے اور نہ ہی ماہ اکتوبر میں کسی سرکاری عہدیدار نے سکولوں کی سکیورٹی کے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے کوئی دورہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی