اعلیٰ عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

  اعلیٰ عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی) اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم چلانے والوں کوقانون کی گرفت میں لانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں دائردرخواست سماعت کے لئے مقررکردی گئی،نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ آج 3دسمبر کواس درخواست کی سماعت کریں گے۔یہ درخواست میاں داؤد ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے،جس میں کہا گیاہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم چلائی جا رہی ہے،جس کامقصد ججوں اورعدلیہ کے خلاف عوام میں نفرت پیدا کرناہے،آئینی اداروں کے خلاف گمراہ کن مہم چلانا قابل دست اندازی پولیس جرم ہے، مختلف سیاسی جماعتیں اور گروپس اپنے مذموم مقاصد کے لئے عدلیہ کو بدنام کر رہے ہیں۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پرمہم میں ملوث اکاؤنٹس ہولڈرزکے نام، فون نمبرز، ای میل ایڈریس عدالت میں طلب کئے جائیں۔

مزید : علاقائی