ٹک ٹاک ایپ کی بندش، سماعت12 دسمبر تک ملتوی

  ٹک ٹاک ایپ کی بندش، سماعت12 دسمبر تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی بندش کے لئے دائر درخواست کی سماعت درخواستگزار وکیل کی عدم پیشی پر 12دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔جسٹس شاہد مبین نے مقامی وکیل ندیم سرور نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹک ٹاک نوجوان نسل کے لیے تباہ کن ہے، ٹک ٹاک سے وقت اور پیسیکے ضیاع کیساتھ فحاشی عام ہو رہی ہے،ٹک ٹاک سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر بڑھ بھی بڑھ رہا ہے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جائے اور نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے وفاقی حکومت کو پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ بنانے کا حکم دیا جائے عدالت نے درخواستگزار وکیل کی عدم پیشی پر سماعت 12دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت, پی ٹی اے سے جواب طلب کرکھا ہے۔

مزید : علاقائی