حادثاتی طور پر گر نے سے جاں بحق کانسٹیبل اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  حادثاتی طور پر گر نے سے جاں بحق کانسٹیبل اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کے زیر انتظام کانسٹیبل محمد عاشق کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ ڈی ایس پی عمر کمپنی ملک اشرف اور پولیس افسران و اہلکاروں نے جنازے میں شرکت کی۔جا ں بحق ہونے والے محمد عاشق کے اہلخانہ اور اہل علاقہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔لاہور پولیس کے مسلح دستے نے سلامی دی اور قبر پر پھولوں کی چادر اور ریتھ چڑھائی۔محمد عاشق کی تدفین ان کے آبائی گاؤں کوٹ ارجن سنگھ ضلع قصور میں کی گئی۔ کانسٹیبل محمد عاشق پولیس لائنز میں حادثاتی طور پر ہاسٹل کی پہلی منزل سے گر کر جاں بحق ہوئے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کا اس موقع پرکہنا تھا کہ لاہور پولیس ورثاء کے غم میں برابر کی شریک ہے۔محکمہ پولیس ایک سربراہ کی حیثیت سے ورثاء کی ویلفیئر اور فلاح و بہبود کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید : علاقائی