پنجاب کے اضلاع میں موٹرسائیکلیں، لوڈ ررکشے چوری کرنیوالا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

  پنجاب کے اضلاع میں موٹرسائیکلیں، لوڈ ررکشے چوری کرنیوالا گروہ سرغنہ سمیت ...

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کینٹ نے وہیکل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ڈبہ گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کر کے 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی وہیکلزبرآمد کر لیں ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی کینٹ خالد محمود فاروقی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے وہیکل سنیچرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4بین الاضلاعی ملزمان جن میں گروہ کا سرغنہ عارف علی عرف ڈبہ اور اس کے 3 ساتھی طالب حسین، اسلم اور فلک شیر شامل ہیں کو گرفتارکرکے 24لاکھ روپے سے زائد مالیت کی وہیکلز برآمدکر لی ہیں۔ ملزمان سے وارداتوں میں چھینی گئی کار،5لوڈررکشے اور28موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ملزمان نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں وہیکل سنیچنگ کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیاہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بار جیل چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے ہیں۔ایس پیAVLSعاطف حیات نے بین الاضلاعی گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی