شہری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست، وفاقی سیکرٹر ی داخلہ سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ شہری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر سماعت عدالت نے درخواست پر وفاقی سیکرٹر ی داخلہ سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے چوہدری احسان اللہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار وکیل نے عدالت کا آگاہ کیا کہ درخواست گزار کو سیاسی بنیادوں پر مقدمہ میں ملوث کرتے ہوے گرفتار کیا گیا اور نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا تاہم عدالت نے اسکو ضمانت پر رہا کرتے ہوے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا، وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے اور نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا رہا ہے، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواست پر وفاقی سیکرٹر ی داخلہ سے جواب طلب کر لیا