توہین عدالت کی درخواست پر لیسکو چیف کو نوٹس جاری

      توہین عدالت کی درخواست پر لیسکو چیف کو نوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر لیسکو چیف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے میسرز رحمان سٹیل ملز کی درخواست پر سماعت کی,درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو ریگولر بل ادا کرنے کے باوجود زائد بل بھیج دیا گیا شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے لیسکو چیف کو بھجوائی،وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ عدالت کے 27جولائی 2019 کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے اور عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید : علاقائی