اڑیال کے شکار کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کونوٹس جاری

  اڑیال کے شکار کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کونوٹس ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے غیر ملکیوں کو اڑیال کے شکار کی اجازت دینے اورپاکستانیوں پرپابندی عائد کرنے کے حکومتی اقدام کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔مقامی شہری ہاشم اسامہ خان کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ وہ شکار کے متعددمقابلوں میں حصہ لے چکا ہے، اڑیال کے شکار کے لئے 5 لاکھ اور 5 ہزار پرمٹ فیس کے طور پر بھی جمع کروائے، اس کے باجود اسے اڑیال کے شکار کا پرمٹ جاری نہیں کیا جارہا۔2018-19ء میں صرف غیر ملکیوں کو پرمٹ جاری کئے گئے، اڑیال ہنٹنگ ٹرافی میں شرکت کے لئے پرمٹ جاری کرنے کاحکم دیا جائے،اس کیس کی مزید سماعت4دسمبر کو ہوگی۔

مزید : علاقائی