پاک میمن ایمپیکس کمپنی کے سی ای او کی درخواست ضمانت پرنیب کو نوٹس جاری

  پاک میمن ایمپیکس کمپنی کے سی ای او کی درخواست ضمانت پرنیب کو نوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیب کیس میں گرفتارپاک میمن ایمپیکس کمپنی کے سی ای او رضوان اللہ خان کی درخواست ضمانت پرنیب کو 17دسمبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں،درخواست گزار کا موقف ہے کہ درخواست گزار نیب کی زیر حراست 51 روزہ جسمانی ریمانڈ کاٹ چکا ہے،نیب نے جون 2018 ء میں کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے الزمات میں انکوائری شروع کی اورمضحکہ خیر الزام لگایا کہ میرے پاس بے نامی اثاثے ہیں، مضحکہ خیز اور مفروضوں پر مشتمل الزامات کا ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، درخواست میں ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی