پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب کے 16 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب کے 16 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ پنجاب کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر 16 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے صدر کنٹریکٹ ایمپلائیزیسوسی ایشن رانا عتیق الرحمن کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ 13 سالوں سے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ پنجاب میں عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، مستقلی کے لیے پنجاب حکومت کو درخواستیں دی شنوائی نہیں ہوری، عدالت تمام ملازمین کو فوری طور پر مستقل کرنے کا حکم دے، عدالت نے 16 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : علاقائی