جنرل ہسپتال کے ملازمین میں لڑائی جھگڑا،ایک شخص ہلاک

جنرل ہسپتال کے ملازمین میں لڑائی جھگڑا،ایک شخص ہلاک

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں جنرل ہسپتال کے ملازمین کے آپس میں لڑ ائی جھگڑا کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں واقع جنرل ہسپتال میں دو سویپر نوید اور انیل کی معمولی تلخ کلامی ہو گئی اس دوران بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور انیل نے نوید کو دھکا دیا جس کے نتیجے میں نوید کا سر لوہے کے جنگلے سے جاٹکرایا اور اسے سر پر چوٹ لگ گئی جس سے باعث وہ ہلاک ہوگیا جبکہ انیل موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق ورثا کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی