نواب ٹاؤن،مخالفین نے ٹوکے سے وار کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا

نواب ٹاؤن،مخالفین نے ٹوکے سے وار کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)نواب ٹاون کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر مخالفین نے ٹوکے کے وار کر کے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹاون کے علاقے میں عمر اورذوہیب کی معمولی تلخ کلامی ہو گئی جس پر عمر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ذوہیب کو ٹوکے کے پے درپے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ذوہیب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی