پرنسپل ہسپتال کی تقرری کیخلاف درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری

پرنسپل ہسپتال کی تقرری کیخلاف درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پرنسپل امیر الدین میڈیکل انسٹیٹیوٹ جنرل ہسپتال کی تقرری کے خلاف دائردرخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد مبین نے یہ کارروائی ڈاکٹرمنان بابر کی درخواست پر کی،جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ سردار فرید حیات ظفر پرنسپل کی اہلیت کی شرائط پر پورانہیں اترتے وہ سینارٹی میں 24 ویں نمبر پر ہیں۔درخواست گزار سنیارٹی میں پانچویں نمبر پر ہے اور پرنسپل بننے کا اہل ہے۔حکومت نے درخواست گزار کونظر انداز کرتے ہوہے سردار فرید حیات ظفر کو پرنسپل تعینات کر دیا ہے۔ عدالت اس تقرر کو کالعدم قرار دے عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید : علاقائی