ڈیڑھ ہزار سے زائد رکشا ڈرائیوروں کا نجی کیب سروسز کیخلاف احتجاج

  ڈیڑھ ہزار سے زائد رکشا ڈرائیوروں کا نجی کیب سروسز کیخلاف احتجاج

  



لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ ہزار رکشہ ڈرائیور وں نے نجی کیب سروسز کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ انہوں نے علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہو میں احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بند کردی۔ ”اوبر“ اور ”کریم“ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کو گڑھی شاہو چوک کے گردو نواح کی سڑکوں پر ٹریفک بری طرح بلاک ہوگئی۔ جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : علاقائی