امریکہ میں برفانی طوفان،نظام زندگی منجمد، 3افراد ہلاک، سیکڑوں پروازیں منسوخ 

امریکہ میں برفانی طوفان،نظام زندگی منجمد، 3افراد ہلاک، سیکڑوں پروازیں ...

  



واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی شمال وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں میں برف کے طوفان کے باعث نظام زندگی منجمد ہو کر رہ گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوریگون میں 5 کروڑ سے زائد افراد ویدر الرٹ پر ہیں جبکہ نیویارک میں سکول بند ہو چکے ہیں اور ڈکوٹا سے مشی گن تک مختلف حصوں میں 12 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔امریکی میڈیا نے بتایا برف باری کے باعث ملک بھر میں 800 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ ساڑھے 6 ہزار پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوگئی ہیں۔برفانی طوفان کی وجہ سے ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ ائیر پورٹ پر گر کر تباہ ہونے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ نیویارک کے شہر بفالو میں برف کے باعث طیارہ رن وے پر پھسل گیا۔ریاست میری لینڈ میں دھندکے باعث حد نگاہ کم ہونے سے ہائی وے پر 25 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔موسم کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے شکاگو کی نیشنل ویدر سروس نے ٹوئٹ کے ذریعے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے دھند میں کم بیم کی ہیڈلائٹس استعمال کرنے کیساتھ اپنی آگے والی گاڑی سے فاصلہ رکھنے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔

امریکہ برف طوفان

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر