جامعہ گومل کے طلبہ کا اعزاز، تقریری، پینٹنگ مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی کے طلبہ کا اعزاز، قومی ادارے احتساب (نیب) پشاور کے زیر اہتمام تقریری مقابلوں میں گومل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے دوسری اور تیسری پوزیشنیں جبکہ پینٹنگ مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی سمیت تمام انتظامیہ نے طلباء کو مبار ک باددی۔تفصیلات کے مطابق قومی ادارے احتساب (نیب) پشاور کے زیر اہتمام ہونیو الے مقابلوں میں صوبہ خیبرپختونخوا کی 40مختلف جامعات کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جس میں اردو کے تقرری مقابلوں میں اسامہ جاوید نے دوسری پوزیشن اور انگریزی کے تقریری مقابلوں گومل یونیورسٹی کی ہادیہ احمد خان نے تیسری پوزیشن جبکہ پینٹنگ مقابلوں میں ہالا رضا نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے بتایا کہ گومل یونیورسٹی کے طلباء صرف تعلیمی سرگرمیوں میں ہی نہیں بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی کسی سے کم نہیں۔ اس موقع پر طلباء نے اپنی کامیابی کو وائس چانسلر پروفیسرڈ اکٹر سرور چوہدری اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون اور اپنے اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعا ئیں قرار دیا۔ نیب کے زیر اہتمام ہونیوالے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد دی اور کہا کہ گومل یونیورسٹی کے طلباء نے ہمیشہ تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں گومل یونیورسٹی کا نام روشن کیا اور ہمیں اپنے معماروں پر فخر ہیں۔
جامعہ گومل
news