ایبٹ آباد میں پانچ روزہ پولیو بچاؤ مہم کا آغاز کردیا گیا

      ایبٹ آباد میں پانچ روزہ پولیو بچاؤ مہم کا آغاز کردیا گیا

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع ایبٹ آباد میں پولیو سے بچاؤ کی ایک اور پانچ روزہ مہم کاآغاز پیر کے روز کر دیا گیا۔ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمدشہاب خان اور سابق ایم این اے و رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر اظہرجدون نے و و من اینڈچلڈرن ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرمہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر منہاج، ایم ایس بے نظیر شہیدہسپتال ڈاکٹر عقیل بنگش،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال،ای پی آئی انچارج ڈاکٹر اشفاق، ڈی ایم ایس وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال خالد جاوید،ڈاکٹر شاہد کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندے،ای پی آئی کے سٹاف اور بچے کثیر تعداد میں موجود تھے۔ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر اور سابق ایم این اے ڈاکٹر اظہر خان جدون نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں تا کہ وہ ساری عمر کی معذوری سے اپنے بچوں کو بچاسکیں اور اپنے ملک سے پولیو کا خاتمہ کرنے کے لئے قطرے پلانے والی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منہاج نے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا کہ پولیو کے پانچ روزہ دوسرے راؤنڈ میں ضلع ایبٹ آباد کے پانچ سال تک کے دو لاکھ 19 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ہماری پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پلائیں گی۔ جس کے لیے960ٹیمیں اور 34 اڈوں پرسنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ جبکہ ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے کے لیے 18 افسران تعینات کئے گئے ہیں۔جن میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے افسران بھی شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر