کاٹلنگ میں مختلف واقعات کے دوران ایک جاں بحق، تین افراد زخمی

  کاٹلنگ میں مختلف واقعات کے دوران ایک جاں بحق، تین افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)کاٹلنگ میں مختلف واقعات کے دوران ایک جان بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پہلا واقعہ بونیر روڈ سنگاوٗ پہاڑی میں پیش آیا جہاں گاڑی ڈرائیور پہاڑ میں موڑ کاٹتے ہوئے پہاڑی سے نیچے گِر پڑا۔ جس سے موٹر کار ڈرائیور انعام الرحیم ساکن اینزرگئی شدید زخمی ہو گیا۔ جبکہ دوسرا واقعہ کاٹلنگ موٹر وے پل کوہی روڈ پر پیش آیا۔ جہاں پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار کلیم اور مزمل شدید زخمی جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار جان بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ایم ایم سی جبکہ جان بحق اکبر خان کو کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔