ٹانک، ڈی پی او نہ ہونے سے پولیس نظام اور اصلاحات کو شدید دھچکا

  ٹانک، ڈی پی او نہ ہونے سے پولیس نظام اور اصلاحات کو شدید دھچکا

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نظام اور اصلاحات کو شدید دھچکاگزشتہ تین ہفتوں سے 4500کے قریب پولیس اہلکار بغیر کسی کمانڈ کے ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں تفصیلات کے مطابق تین ہفتے قبل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعتیق اللہ وزیر کا قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے تبادلہ ہوچکاہے جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے پشاور میں چارج بھی سنبھال لیا ہے جبکہ نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تاحال چارج نہیں سنبھالا جنوبی وزیرستان پورے ضم شد ہ قبائلی اضلاع میں سب سے حساس ترین ضلع ہے جبکہ ڈ ی پی او نہ ہونے کے باعث 4500سے زائد پولیس اہلکار بغیر کسی کمانڈاینڈ کنٹرول کے ڈیوٹیاں سرانجام دے ہیں جو پولیس نظام اور اصلاحات کے لئے شدید دھچکا اور حساس معاملہ ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر