قبائلی عوام کو قومی دھارے میں لانا اولین ترجیح ہے، سیدامتیاز شاہ

قبائلی عوام کو قومی دھارے میں لانا اولین ترجیح ہے، سیدامتیاز شاہ

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ فلائیٹ لیفٹینٹ (ر)سید امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کو قومی دھارے میں لانے کے بعد جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، قبائلیوں نے قیام پاکستان کے دوران بیش بہا قربانیاں دی ہیں، قبائلی عوام قیام امن کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں ہمارے شانہ بشانہ کردار اداکریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں جنوبی وزیرستان کے حلقہ پی کے113سے منتخب رکن صوبائی ا سمبلی حافظ عصام الدین قریشی کی قیادت میں ملنے والے قبائلی عمائدین کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفد میں محسود پریس کلب کے صدر نصیر اعظم محسود، صلاح الدین محسود ایڈوکیٹ اور شمالی وزیرستان سے قبائلی مشر شیر آدم خان وزیر شامل تھے۔ ممبر صوبائی ا سمبلی حافظ عصام الدین قریشی نے آر پی اوو ڈیرہ کو پولیس، لیویز اور خاصہ داروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے جنوبی وزیرستان میں پولیس کے کردار کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور قیام امن کیلئے اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر محسود پریس کلب کے صدر نصیر اعظم محسود نے آر پی او ڈیرہ کی جانب سے سمگلنگ کے علاوہ ایرانی ڈیزل و پیٹرول کی روک تھام کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔ آر پی او ڈیرہ نے وفد کی طرف سے مسائل کی نشاندہی کا خیرمقدم کرتے ہوئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر