ایم پی اے شاہ محمد خان سے مختلف سیاسی جماعتوں او ر علماء کرام کی ملاقات

  ایم پی اے شاہ محمد خان سے مختلف سیاسی جماعتوں او ر علماء کرام کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان سے مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل جانی خیل زلمی اور علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں جانی خیل کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے پانچ بڑے مطالبات پیش کئے گئے جن میں سے موقع پر ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے منڈی جانی خیل کیلئے گیٹ اور سیکورٹی کمرہ تعمیر کرنے،سولر ٹیوب اور بجلی ٹرانسفارمر اور کھمبوں سمیت تین مطالبات تسلیم کرتے ہوئے فوری کام شروع کرنے کا اعلان کردیا اس موقع پر تحریک انصاف ایف آر کے صدر ملک مویز خان بھی موجود تھے وفد سے بات چیت اور سردی خیل منڈی میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے کہا کہ کچھ شکست خوردہ عناصر سے ہمارے ترقیاترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہوتے اسلئے جب ہم تحصیل منظور کرواتے ہیں تو یہ لوگ کبھی نام،کبھی جگہ اور کبھی فنڈز کا تنازعہ کرکے ہمارے منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اسکے باوجود ہم نے کسی علاقے،کسی قوم اور کسی پارٹی کے کارکن کے ساتھ زیادتی اور انتقامی کاروائی نہیں کی اور تمام علاقوں کو ترقیاتی کاموں میں حقوق دیئے جانی خیل کیلئے ہم نے مویوز ملک کے ساتھ مل کر فاٹا سے بجلی فیڈر منظور کروایا جس پر کام مکمل ہوا ہے اور عنقریب افتتاح کریں گے، باران ڈیم سے،منڈان پولیس سٹیشن سے اور دیگر علاقوں سے کروڑوں روپے کی سڑکیں منظور کروائی ہیں جن میں سے بعض پر کام شروع جبکہ بعض کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں اسی طرح بڑے بڑے پل منظور کئے ہیں پی کے89کی ڈھائی لاکھ فٹ اراضی سیراب کرنے کیلئے سین تانگہ ڈیم منظور کروائی ہے،دو تحصیلیں اور ایک سب تحصیل منظور کروائی ہے کیڈٹ کالج منظوری ہوئی ہے آخری میٹنگ جلد ہوگی ٹیکنکل منظور کروائی ہے باران ڈیم ریزنگ،کرم گڑھی پاور ہاؤس کی اپ گریڈیشن،درے غونڈیری کے مقام پر نیا بجلی گرڈ سٹیشن اور دیگر منصوبے پائپ لائن میں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم علاقے کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں ہم نے کسی منتخب نمائندے کے منظور کردہ منصوبے پر اعتراض نہیں کیا نہ ہی کسی ترقیاتی کام میں رکاوٹ ڈالی ہے پھر کیا وجہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر کبھی عدالت جاتے ہیں کبھی سڑکوں پر ڈھول بجاتے ہیں اور احتجاج کرتے ہیں لیکن یہ لوگ ہمارا نہیں بلکہ قوم کا نقصان کررہے ہیں اور قوم کا نقصان کرنے والوں کا ہم مرتے دم تک مقابلہ کریں گے ہم وزیر بنوچی،بکاخیل جانی خیل،ممند خیل اور نورڑ میں کوئی فرق نہیں کرتے ہیں سب کا ہم پر حق ہے اور سب نے ہمیں ووٹ دیئے انشاء اللہ جن لوگوں نے ہمارے ساتھ قربانیاں کی ہیں ہم انہیں کسی سورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور جلد ہی انہیں قربانیوں کا صلہ دیں گے۔