صوابی،ٹریفک حادثہ کے بعد کھڑی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
صوابی(بیورورپورٹ) موٹر وے پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران حادثے کے بعد ایک کھڑی کار سے بھاری مقدار میں چرس اور آفیون بر آمد کر کے منشیات اور کار کو قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس معمول کے مطابق گشت کر رہی تھی کہ اس دوران پشاور اسلام آباد موٹر وے پر ایک کھڑی کار نمبرFSO2511کو دیکھا جو حادثے کے بعد وہاں کھڑی تھی پولیس نے گاڑی کو حفاظتی تحویل میں لے کر امدادی کارروائی شروع کر دی۔ شک کی بناء پر جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس سے تیرہ کلو گرام چرس اور پانچ کلو گرام آفیون بر آمد ہوئی موٹر وے پولیس نے منشیات اور گاڑی کو پولیس تھانہ چھوٹا لاہور ضلع صوابی کے حوالے کر دی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔