تبدیلی سرکارنے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا، اور نگزیب خان ہوتی

تبدیلی سرکارنے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا، اور نگزیب خان ہوتی

  



مردان (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مردان کے صدر اورنگزیب خان ہوتی نے کہاہے کہ تبدیلی سرکار نے غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ڈیڑھ سال مخص دعوؤں اوروعدوں میں گزر گیا،ہر بات پر یوٹرن لینے والے حکمران عوام کے حقیقی نمائندے نہیں وہ پارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے اورنگزیب خان ہوتی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو سیاسی شعور دیا پیپلز پارٹی بننے کے بعد پاکستان میں نئے سیاسی دور کا آغاز ہوا انہوں نے کہاکہ کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہے اور ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پی پی کے صدر نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہر دورمیں ڈکٹیٹر شپ کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور کبھی بھی غریب عوام کے حقو ق پر سودابازی نہیں کی انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے والوں نے مہنگائی،بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا پی پی کے ضلعی صدرنے کہاکہ وزیراعظم ہر بات پر یوٹرن لینے کے ماہرہیں اورڈیڑھ سال سے غریبوں سے صرف وعدے کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر عوام سے کئے گئے زیاتیوں کا حساب لے گی انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، شناختی کارڈکا اجرا، زرعی اصلاحات، پاسپورٹ سمیت عام آدمی کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچا کر سیاست میں نئی روایات قائم کی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر